۔ساہیوال: پراسرار بیماری سے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمر جنسی میں 24گھنٹے کے اندر چھ افراد کی ہلاکت ، ڈاکٹر لا علم رہے

جمعہ 19 اپریل 2019 21:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) ضلع ساہیوال میں پراسرار بیماری سے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمر جنسی میں 24گھنٹے کے اندر چھ افراد کی ہلاکت پراسرار بیماری کے بارے میں ڈاکٹر لا علم رہے۔تفصیلات کے مطابق گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پراسرار بیماری کے سبب6افراد چک46۔5ایل کے ھبیب احمد کے 44سالہ بیٹے محمد زاہد اور چک58/SPکے محمد امیر کی50سالہ بشیر احمد ،چک51/5Lکے چراغ کی43سالہ بیٹے محمد اکرام،وان بازار ساہیوال کے مشتاق کے 42سالہ بیٹے سہیل احمد ۔

(جاری ہے)

چک91/6Rکے محمد رمضان کے 40سالہ بیٹے نذیر علی اور محلہ سراخان کے نور احمد کی55سالہ بیٹے خورشید کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ایمرجنسی لایا گیا مگر تمام افراد دم توڑ گئے ۔ہسپتال کی ایمر جنسی میں کوئی پروفیسر یا سینئر ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے پراسرار بیماری کی تشخیص نہیں ہو سکی تاہم جونئیر ڈاکٹروں نے گیسٹرو قرار دیا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ چھ اموات کا نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اورا یمر جنسی میں سینئر ڈاکٹروں کی تقرری کی جائے۔

متعلقہ عنوان :