Live Updates

ٴغیر منتخب مشیر بنا کر عمران اپنے نام نہاد اصولوں کی پاسداری پر اتر آیا ،قمر زمان کائرہ

ٴاراکین اسمبلی کو چور ڈاکو سمجھنے والا پارلیمنٹ پر کیسے اعتبار کرسکتا ہے ،صدر پیپلز پارٹی پنجاب

جمعہ اپریل 21:04

ٴغیر منتخب مشیر بنا کر عمران اپنے نام نہاد اصولوں کی پاسداری پر اتر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا وفاقی کابینہ کی اکھاڑ پچھاڑ پر ردعمل میں کہا ہے کہ غیر منتخب مشیر بنا کر عمران اپنے نام نہاد اصولوں کی پاسداری پر اتر آیا ۔اراکین اسمبلی کو چور ڈاکو سمجھنے والا پارلیمنٹ پر کیسے اعتبار کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران کا نیا مشیر پٹرولیم ندیم بابر ایس این جی پی ایل کا 86 کروڑ کا نادھندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن کا آربٹریشن کورٹ ندیم بابر کے خلاف فیصلہ دے چکا ہے۔ ندیم بابر کیخلاف نیب انکوائری کر رہا ہے لیکن نام نہاد شفاف کابینہ کا حصہ بنا دیا گیا۔ندیم بابر قائداعظم سولر پارک اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات میں بھی ملوث رہا۔میرٹ اور شفافیت کے دعوے کرنے والا اپنے ہاتھوں اپنی وکٹیں گراتا چلا جا رہا ہے۔
قمر زمان کائرہ کا نوجوان بیٹا جاں بحق سے متعلق تازہ ترین معلومات