Live Updates

لاہور ، حوالا، ہنڈی، اور منی لانڈرنگ سمیت ڈالر کا غیر قانونی زخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری

مختلف مقامات پربیک وقت کارروائی ، 3 افراد گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2019 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) حکومتی پالیسی کے پیش نظر ڈائریکٹر ایف آئی آئی پنجاب زون 1 لاہور وقار عباسی کے احکامات پر حوالا، ہنڈی، اور منی لانڈرنگ سمیت ڈالر کا غیر قانونی زخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ڈپٹی ڈائریکٹر ضیا اسلام کی سربراہی میں 3 مختلف مقامات پربیک وقت کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ا۔

(جاری ہے)

شاہ عالم مارکیٹ سے سلیمان اختر، بحریہ سینٹر سے خیر الٰہی اور عمران خان کو گرفتار کیا گیا۔چھاپوں کے دوران منی لانڈرنگ اور حوالا ہنڈی میں استعمال ہونے والا غیر قانونی ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا اور 13 لاکھ سے زائد کی غیر ملکی اور ملکی کرنسی قبضے میں لے گئی اور ملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات