وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بغیر اطلاع اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا اچانک دورہ

ً اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں قائم مختلف دفاتر کی چیکنگ کی اور افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی ؔوزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو بیرون ملک مقیم شہریوں کے مسائل جلدحل کرنے کی ہدایت ٴاوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا جلد سے جلد ازالہ کیا جائے گااور ان کے حقوق کا پورا تحفظ کریں گے

جمعہ 19 اپریل 2019 21:55

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بغیر اطلاع اوورسیز پاکستانیز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ بغیر اطلاع اپنے دفتر سے وًن کلب روڈ پہنچے اور او پی سی پنجاب میں قائم مختلف دفاتر کی چیکنگ کی اور افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کمیشن میں اپنے مسائل کے حل کیلئے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات بھی کی۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن ۳پنجاب بیرون ملک مقیم شہریوں کے مسائل جلد حل کرنے کا اہتمام کرے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا جلد سے جلد ازالہ کیا جائے گا اور ان کے حقوق کا پورا تحفظ کریں گے۔