Live Updates

وزیراعظم نے پشاور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال میں ریڈی ایشن آنکالوجی سروسز کا افتتاح کردیا

جمعہ اپریل 22:46

وزیراعظم نے پشاور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال میں ریڈی ایشن ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال میں ریڈی ایشن آنکالوجی سروسز کا افتتاح کردیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان مختصر دورے پر پشاور پہنچے ،وزیراعظم نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا دورہ کیا ،وزیراعلیٰ محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا ،وزیراعظم نے شوکت خانم میموریل اسپتال میں ریڈی ایشن آنکالوجی سروسز کا افتتاح کیا جس کے بعد وزیراعظم اورکزئی کے لیے روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم حاضر ہے سے متعلق تازہ ترین معلومات