گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کردی

پارلیمانی نظام میں بہت سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں، بلیک میل ہونا پڑتا ہے، انٹرویو

جمعہ 19 اپریل 2019 22:46

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی نظام میں بہت سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں، بلیک میل ہونا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں ذاتی طورپر صدارتی نظام کا حامی ہوں ۔انہوںنے کہاکہ پارلیمانی نظام میں بہت سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں، بلیک میل ہونا پڑتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کے لئے صدارتی نظام بہتر رہے گا، حکومت موثر ہوگی اور کرپشن رکے گی۔

متعلقہ عنوان :