اسد عمر کا استعفیٰ منظور ،عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا نوٹیفکیشن جار

جمعہ 19 اپریل 2019 22:46

اسد عمر کا استعفیٰ منظور ،عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کی ہدایت پر وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے پاس ریونیو اور اقتصادی امور کا بھی چارج ہو گا۔اعلامئے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔دوسری جانب صدر مملکت نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نامزد مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے، ہفتہ کو چارج سنبھالیں گے ۔