آصف زر داری اور بلاول بھٹو کی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعہ 19 اپریل 2019 22:46

آصف زر داری اور بلاول بھٹو کی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تمام منتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

الگ الگ پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات جمہوریت کا حصہ ہیں جو جمہوری رویوں کو مضبوط کر تا ہے۔ ان رہنمائوں نے نئے منتخب صدر بہزاد سلیمی، جنرل سیکریٹری ایم بی سومرو اور دیگر عہدیداروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پیغام کو دیگر عہدیداروں تک بھی پہنچائیں۔