حکومت نے 15 رکنی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ،

کونسل مفصل حکمت عملی بنائے گی جس سے ملک کی نوجوان نسل کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کی ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو

جمعہ 19 اپریل 2019 22:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے 15 رکنی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو مفصل حکمت عملی کی تشکیل دے گی جس سے ملک کی نوجوان نسل کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ معاون خصوصی نے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایڈوائزری کونسل کے لیے پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، مقامی کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کی بھی خدمات حاصل کی جائیںگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئندہ تین سالوں میںبیروزگار نوجوانوں کی تعداد میں 4.5 ملین کا اضافہ متوقع ہے، اس بحرانی صورت حال سے بچنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مربوط حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ملازمتوں کی ڈیمانڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے باقاعدہ تعلیمی کورس میں ووکیشنل اور ٹیکنیکل مضامین کو شامل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں خواتین کی سکل ڈویلپمنٹ پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے نرسنگ شعبہ میں ملازمتوں کی آفر کی لیکن بد قسمتی سے ایک بھی خاتون ملازمت کے لیے وہاں نہیں جاسکی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فلپائن ماڈل کا جائزہ لیا ہے کہ فلپائن نے اپنی سوسائٹی کو ہنرمند بنا کر کس طرح عالمی مارکیٹ میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :