بھارت اعتماد سازی کے اقدامات ختم کرنے کیلئے جھوٹے بہانے تراش رہا ہے ،محمد فاروق حیدر

کنٹرول لائن کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوتے ہیں جسے بھارت برداشت نہیں کر سکتا،ٹوئٹ

جمعہ 19 اپریل 2019 22:58

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخا ن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارت اعتماد سازی کے اقدامات ختم کرنے کیلئے جھوٹے بہانے تراش رہا ہے کیونکہ ان کے ذریعے کنٹرول لائن کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوتے ہیں جسے بھارت برداشت نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے انتہاء پسندہندوئوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف بر سر پیکار بہادر کشمیریوں کو دبانے کیلئے ہر حربہ استعمال کریں۔ ایک اور ٹیوٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہاکہ ہمیں سیاسی استحکام ضرورت ہے جوکہ اس وقت نظر نہیں آرہا۔ ایک اور ٹیوٹر پیغا م میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے کیونکہ اسکے بغیر مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ وزیر اعظم نے ایک اور ٹیوٹر پیغام میں بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن تجارت کی بندش کی مذمت کی اور بھارت کے جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ مذاکرات سے فرار کی راہیں تلاش کرتا رہتا ہے ۔