ووچرسکیم کی مد میں فیس کی ادائیگیاں کی جائیں،آل پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن

جمعہ 19 اپریل 2019 23:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت سے کیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں میں ووچر سکیم کے تحت زیر تعلیم سٹریٹ چلڈرن کی فیس مد میں ادائیگیاں کی جائیں بصورت دیگر تعلیم سے محروم ہونے والے تمام 90 ہزار بچوں کو صوبائی اسمبلی کے سامنے لاکھڑا کردینگے اور ہر ضلع میں احتجاجی کیمپ لگایاجائے گا۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے پی پی ایس اے کے صدر عبدالرحمن اور پی ایس آر اے کے منتخب ممبران فضل اللہ دائودزئی اور سید انس تکریم کاکاخیل نے کہاکہ صوبائی حکومت نی2014میں ووچرسسٹم کاآغازکیاتھا جسکابنیادی مقصد گلی محلوں،مارکیٹوں اور سٹریٹ چلڈرن جوکہ سکول سے باہرتھے،کوخواندہ بنانے کیلئے حکومت نے نجی شعبہ کے اشتراک سے اقرائ فروغ تعلیم ووچرسکیم کے تحت ان بچوں کوایک باقاعدہ سروے کے صوبے کے مختلف نجی سکولوں میں داخلہ کروایا اوریہ نظام2017تک درست سمت جاری رہا انہوں نے کہاکہ اسوقت پورے صوبے کے تقریباً90ہزارسٹریٹ چلڈرن بچے تعلیم حاصل کررہے ہیںوہ ادارے جن کوحکومت فی بچہ پانچ سو روپے دے رہی تھی ابھی پورے سال سے ادائیگیاں نہیں ہوئی جسکے باعث ان بچوں کا مستقبل مخدوش ہوگیاہے اورایک بار پھر یہ بچے آئوٹ آف سکول ہوجائینگے فیس کی عدم ادائیگی سے ادارے مالی طو رپر دیوالیہ ہورہے ہیں ایک ہفتہ کے اندر ہمارا مسئلہ حل کیاجائے بصورت دیگر پورے صوبے کے تعلیم سے محروم ان90ہزاربچوں کواسمبلی کے باہر لاکھڑاکردینگے اورہرضلع میں احتجاجی کیمپ لگایاجائیگا انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ ای ای ایف میں ہمیں نمائندگی دی جائے اوراداروں کوبندش سے روکنے کیلئے فوری طورپرادائیگیاں کی جائیں۔