بھارت ، عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے ووٹر نے بی جے پی کو ووٹ ڈالنے پر دل گرفتہ ہو کر اپنی سیاہی لگی انگلی کاٹ لی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:01

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے ایک ووٹر نے بی جے پی کو ووٹ ڈالنے پر دل گرفتہ ہو کر اپنی سیاہی لگی انگلی کاٹ لی۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے رہائشی پون کمار نے اپنے ویڈیو میں اعتراف کیا کہ اس نے مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ ڈال کر بہت بڑی غلطی کی ہے جس کے بعد سے مجھے چین نہیں آرہا ہے اس لیے احساس جرم کے بوجھ کے باعث اپنی وہ انگلی کاٹ لی ہے جس پر ووٹ دینے کے بعد سیاہی لگائی جاتی ہے۔

پون کمار کا کہنا تھا کہ وہ ایک علاقائی سیاسی جماعت کو ووٹ دینا چاہتا تھا مگر ووٹنگ مشین میں بہت سے انتخابی نشان دیکھ کر پریشان ہو گیا اور غلطی سے ہاتھی کے بجائے پھول والے بٹن کو دبا دیا۔ ہاتھی علاقائی جماعت کا انتخابی نشان تھا جب کہ پھول بی جے پی کا نشان ہے۔