Live Updates

بی جے پی حکومت آنے کو مفید قرارداد دینا عمران خان کی ریورس سوئنگ ہے، نریندر مودی

عمران خان نے بی جے پی کی حمایت میں بیان دیکر ووٹرز کو متنفر کرنے کی کوشش کی ہے،بھارتی وزیر اعظم

جمعہ 19 اپریل 2019 23:04

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کے جذبہ خیر سگالی کو اپنی منفی سوچ کا لبادہ پہناتے ہوئے ریورس سوئنگ اور بھارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ عمران خان نے بی جے پی کی حمایت میں بیان دیکر ووٹرز کو متنفر کرنے کی کوشش کی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم کا بی جے پی کی حکومت بننے کی صورت میں پاک بھارت مذاکرات میں کامیابی کے روشن امکان والا بیان کچھ اور نہیں بلکہ ریورس سوئنگ ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے روایتی ہٹ دھرمی کا اظہار کرتے ہوئے مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ عمران خان کے ریورس سوئنگ کو بھارتی عوام ہیلی کاپٹر شاٹ مار کر گرائونڈ سے باہر پھینک دے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات