Live Updates

وزیراعظم کا اسد عمر کو ہر حال میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ

سابق وزیر خزانہ کیلئے وزارت پیٹرولیم موزوں ترین وزارت قرار دے دیا، جلد قائل کر لینے کی یقین کی دہانی

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 اپریل 2019 20:32

وزیراعظم کا اسد عمر کو ہر حال میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل2019ء) وزیراعظم کا اسد عمر کو ہر حال میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ، سابق وزیر خزانہ کیلئے وزارت پیٹرولیم  موزوں ترین وزارت قرار دے دیا، جلد قائل کر لینے کی یقین کی دہانی۔ تفصیلات کے مطابق خبریں سامنے آئی ہیں کہ وزیراعظم نے اسد عمر کوہر حال میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے سابق وزیر خزانہ کیلئے وزارت پیٹرولیم موزوں ترین وزارت قرار دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد اسد عمر کو قائل کر لیں گے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مروف صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے بتایا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم سے رابطہ کرکے کہا کہ اسد عمر ان کی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی ہیں، کابینہ سے انکی غیر حاضری حکومت کیلئے نقصان دہ ہوگی۔

(جاری ہے)

اس پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ اسد عمر کی اہمیت کو سمجھتے ہیںَ اسد عمر ان کی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی ہیں۔ وہ اسد عمر کو ہر حال میں اپنی کابینہ میں شامل کر کے رہیں گے۔ اس حوالے سے وہ اسد عمر کو جلد قائل کر لیں گے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے اسد عمر کا استعفیٰ منظور ہونے سے قبل آج پھر وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کے درمیان رابطہ ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اسد عمر کو اپنی مرضی کی دوسری وزارت لینے کی پیشکش کی۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے جواب دیا کہ میں کچھ عرصہ تک کوئی وزارت نہیں لینا چاہتا۔زرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ابھی اسد عمر کو اپنی ٹیم کا حصہ رکھنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ اسد عمر نے گزشتہ روز وزارت خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات