دنیا بھر میں نیوز منیجمنٹ تبدیل ہو گئی، الیکٹرانک میڈیا کی ترقی سے پرنٹ میڈیا کم ہوتا جا رہا ہے،شاہ محمود قریشی

الیکٹرانک کی جگہ سوشل میڈیا نے لے لی، صحافی پر یشانی کا شکار ہیں اب ایڈجسٹمنٹ کر لیں

جمعہ 19 اپریل 2019 23:26

دنیا بھر میں نیوز منیجمنٹ تبدیل ہو گئی، الیکٹرانک میڈیا کی ترقی سے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں نیوز منیجمنٹ تبدیل ہو گئی الیکٹرانک میڈیا کی ترقی سے پرنٹ میڈیا کم ہوتا جا رہا ہے الیکٹرانک کی جگہ سوشل میڈیا نے لے لی، صحافی پر یشانی کا شکار ہیں اب صحافی ایڈجسٹمنٹ کر لیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا میں جب کوئی واقع ہوتا ہے تو صحافی فوری جواب طلب کر تے ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیک نیوز زیر بحث ہے فوٹو شاپ کے ذریعے سر کی کا اور دھڑکسی کا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں الیکٹرانک میڈیا نے بے پناہ ترقی کی ہے الیکٹرانک میڈیا چینلز آنے سے لوگوں کو روز گار ملا، الیکٹرانک میڈیا صرف سرکاری اشتہارات سے نہیں چلتا الیکٹرانک میڈیا سے ترقی کرنے کے بعد دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا کم ہوتا جا رہا ہے آج صحافی پر یشانی سے دو چار ہیں حکومت صحافیوں کو جبری رخصت پر گھر نہیں بھیج سکتی صحافی اب ایڈجسٹمنٹ کر لیں انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کا اجلاس لائیو دیکھا جاتا ہے اور اسے زیر بحث لایا جا تا ہے پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا اب الیکٹرانک میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لے لی ہے آج پوری دنیا میں نیوز منیجمنٹ تبدیل ہو گئی ہے سیاستدانوں نے ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے کئی سیاستدان خبر لگواتے ہیں کئی کالجز لکھواتے ہیں آج دھوکے باز اور بعض سیاستدان بے نقاب ہو رہے ہیں۔