ہولی وڈ میں کیریئر شروع کرتے وقت نسلی، صنفی تعصب کا نشانہ بنایا گیا، جمیلہ عالیہ جمیل

خواتین لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں، محنت کے ساتھ آگے بڑھتی رہیں، پاکستانی نژاد برطانوی و امریکی اداکارہ

جمعہ 19 اپریل 2019 23:30

ہولی وڈ میں کیریئر شروع کرتے وقت نسلی، صنفی تعصب کا نشانہ بنایا گیا، ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) پاکستانی نژاد برطانوی و امریکی اداکارہ، لکھاری و ریڈیو ہوسٹ جمیلہ عالیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ ہولی وڈ میں کیریئر شروع کرتے وقت انہیں نسلی اور صنفی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔جمیلہ عالیہ جمیل جو برطانیہ و امریکا میں جمیلہ جمیل کے نام سے جانی جاتی ہیں انہوں نے ’کوچیلا میوزک فیسٹیول‘ میں ایک سیمینار کے دوران خطاب میں انکشاف کیا کہ انہیں ایسے وقت میں صنفی و نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جب وہ پروفیشنل کیریئر میں کچھ تجربہ حاصل کر چکی تھیں۔

فیشن میگزین ’ہارپر بازارا‘ کے مطابق جمیلہ جمیل نے خطاب کے دوران بتایا کہ وہ جب برطانیہ سے امریکا منتقل ہوئیں اور ہولی وڈ میں کام کرنے کی کوشش کر رہی تھیں تب انہیں صنفی و نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

جمیلہ جمیل کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ انتہائی قبائلی، موٹی اور عمر رسیدہ ہیں۔برطانوی و امریکی اداکارہ نے کہا کہ اگر وہ لوگوں کی ایسی باتیں سنتیں تو ا آج یہاں نہیں ہوتیں۔انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں اور محنت کے ساتھ آگیبڑھتی رہیں۔جمیلہ جمیل کے مطابق اگر وہ ماضی میں لوگوں کی باتوں پر دھیان دیتیں تو ا?ج ہولی وڈ اور ’کوچیلا میوزک فیسٹیول‘ میں موجود نہ ہوتیں۔

متعلقہ عنوان :