ایچ ای سی کا وزیراعظم، وزیر خزانہ اور وزیر تعلیم سے تعلیم کا بجٹ بڑھانے کا مطالبہ

جمعہ 19 اپریل 2019 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) ایچ ای سی نے وزیراعظم، وزیر خزانہ اور وزیر تعلیم سے تعلیم کا بجٹ بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کی زیر صدارت ہائیرایجوکیشن کمیشن کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے بجٹ میں کمی کا معاملے پر غور وخوض کیا گیا۔کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایچ ای سی نے حکومت سے 103 ارب روپے کے بجٹ کا مطالبہ کیا ہے ،کمیشن کو خدشہ ہے کہ بجٹ میں 50 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔اجلاس میں ایچ ای سی نے وزیراعظم، وزیر خزانہ اور وزیر تعلیم سے تعلیم کا بجٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا اور فنڈ ریزنگ پروگرام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :