Live Updates

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن غزالہ سیال کی اٹھارویں آئینی ترمیم سے متعلق تحریک التوا پر بحث دوبارہ شروع

جب بھی آئین سے چھڑ چھاڑ کی گئی تو ملک کو نقصان پہنچا،اٹھارویں آئینی ترمیم کو اسمبلی نے منظور کیا ہے، رکن اسمبلی راجہ رزاق

جمعہ 19 اپریل 2019 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) سندھ اسمبلی کے ایوان میں جمعہ کو پیپلز پارٹی کی خاتون رکن غزالہ سیال کی اٹھارویں آئینی ترمیم سے متعلق تحریک التوا پر بحث دوبار شروع جس میں متعدد ارکان نے بحث میں حصہ لیا۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی راجہ رزاق نے کہا کہ جب بھی آئین سے چھڑ چھاڑ کی گئی تو ملک کو نقصان پہنچا،اٹھارویں آئینی ترمیم کو اسمبلی نے منظور کیا ہے، تبدیلی سرکار کو اس آئینی ترمیم میں کون سی برائی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر کام نہ کرسکے یا کابینہ فیل ہوگئی ہو تو اس میں اٹھارویں کا کیا قصور ہے، خرابی انجن میں ہے، ٹائر بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا، راجہ رزاق نے کہا کہ عمران خان بادشاہ بننا چاہتے ہیں، راجہ رزاق کا کہنا تھا کہ 9 ماہ کے دوران قومی اسمبلی میں کوئی قانون سازی نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی خاتون رکن ماروی فصیح نے کہا کہ واک آئوٹ کرنے والے ناشکرے پن کا مظاہرہ کررہے ہیں، اپریل میں آئین پاکستان کا تحفہ ملا اور اسی ماہ شہید رانی بھی وطن آئیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بدلے گا پاکستان محترمہ کا خواب تھا جو پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئین پر کبھی وردی والے اور کبھی بغیر وردی والوں نے حملے کیے، اٹھارویں آئینی ترمیم حکمرانوں سے ہضم نہیں ہورہی اور سیاسی مسخرے اس کے خلاف شور مچارہے ہیں۔ایم ایم کے سید عبدالرشید نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم نہیں بنی گالہ کے میئرہیں،پاکستان کاایشو مہنگائی بیروزگاری ہے ،موجودہ حکومت کیپاس مانگے تانگے کی نمائندگی موجودہے ،حکومت ناکامیوں کوچھپانے کے لئے نان ایشوز کوزیربحث لاتی ہے ۔

پیپلز پارٹی کی شازیہ عمر نے کہا کہ سندھ سے تعصب رکھنے والوں کو 18ویں ترمیم سے تکلیف ہے۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ ن لیگ کسی کیاشارے پرصوبائی خودمختاری نہیں چاہتی تھی ،ہمیں اپنے ماضی کویاد رکھناچاہیے ،کہیں ایسانہ ہوکہ ملک دوبارہ کوئی نقصان پہنچ جائے ۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کیا گیا تو صوبے کمزور ہونگے۔

اس ترمیم نے صوبوں کو خودمختیاربنایا،صوبوں کو ان کا جائز حق دلایا،موجودہ نازک حالات میں اس کو نہ چھیڑا جائے ،اٹھارویں ترمیم کے تحت این آئی سی وی ڈی جناح اسپتال اوراین آئی سی ایچ جیسے اسپتال سندھ کو دیئے گئے ،سندھ حکومت نے صوبے کے وسائل سے ان اسپتالوں کو مثالی ادارہ بنایا۔بعدازاں اسپیکر نے ایوان کی کارروائی پیر کی دوپہر تک ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات