Live Updates

وزیر اعظم نے نادرا کے ریکارڈ میں موجود تمام مستقل معذور افراد ،انکے خاندانوں کیلئے صحت سہولت پروگرام کو توسیع دینے کی منظوری دیدی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:38

وزیر اعظم نے نادرا کے ریکارڈ میں موجود تمام مستقل معذور افراد ،انکے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان نے نادرا کے ریکارڈ میں موجود تمام مستقل معذور افراد اور ان کے خاندانوں کیلئے صحت سہولت پروگرام کو توسیع دینے کی منظوری دی ہے۔ہر مستقل معذور فرد کا خاندان ہر سال 7لاکھ 20 ہزار روپے تک کی علاج معالجے کی سہولت مفت حاصل کر سکے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزادجموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے تمام مستقل معذور افراد اس سہولت سے استفادہ کریںگے۔

ادھر وزیراعظم نے ضلع تھرپارکر کے تمام خاندانوں کے لئے بھی صحت سہولت پروگرام کو توسیع دینے کی منظوری دی۔ضلع تھرپارکر کے تقریبا تین لاکھ خاندان خواہ ان کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہو تقریباًسات لاکھ 20 ہزار روپے تک کے علاج معالجے کی مفت سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات