حکومت پنجاب نے متعدد اعلی افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

جمعہ 19 اپریل 2019 23:38

حکومت پنجاب نے متعدد اعلی افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) حکومت پنجاب نے متعدد اعلی افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر نعیم اختر پروفیسر آف پتھالوجی راولپنڈی میڈیکل کالج کو تبدیل کر کے گریڈ20میں پروفیسر آف کیمیکل پتھا لوجی راولپنڈی میڈیکل کالج ،سید افتخار حسین شاہ سپرنٹنڈنٹ (اکائونٹس)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ہیڈ کوارٹر پنجاب لاہور کوریگولر بنیادوں پر ترقی دے کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن)مانیٹرنگ/شکایات/ڈاکومینٹیشن، محمد شاہد نصرت ڈائریکٹر (پی ایم ای )پاپولیشن ویلفیئر کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری(ٹیکنیکل)پاپولیشن ویلفیئر اورپاکستان ریلوے سروس کے تقرری کے منتظرراحمین اکرام کو ڈپٹی سیکرٹری (تعلیمات)ہائر ایجوکیشن تعینات کر دیاگیا جبکہ ڈاکٹر محمد ناصر پروفیسر آف آرتھو پیڈک سرجری قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کو سول سرونٹس رولز1974 کے تحت 20جنوری 2018سے 4اکتوبر2018 تک ری اپوائنٹمنٹ میں رعایت کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔