Live Updates

وفاقی حکومت میں تبدیلیاں محض کابینہ کی ری شفلنگ نہیں ہے ،یہ کٹھ پتلی خان کوچلانے والوں کی سر جیکل اسٹرائیک ہے ، نفیسہ شاہ

اب شاہ محمود قریشی کی باری ہے نئی کابینہ میں پیپلزپارٹی کے دور کے وزیروں کو مشیربنالیا گیا ہے، ملک کے حالات توتبدیل نہ کیے جاسکے،ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں والے وعدے بھی وفا نہیں ہوئے البتہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی آگئی ہمیں اعجاز شاہ کی تقرری پر اعتراضات ہیں، عاجز دھامرہ اور نفیسہ شاہ کی پیپلز میڈیا سیل میں مشترکہ پریس کانفرنس

جمعہ 19 اپریل 2019 23:45

وفاقی حکومت میں تبدیلیاں محض کابینہ کی ری شفلنگ نہیں ہے ،یہ کٹھ پتلی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ایم این اے نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت میں تبدیلیاں محض کابینہ کی ری شفلنگ نہیں ہے بلکہ یہ کٹھ پتلی خان کوچلانے والوں کی سر جیکل اسٹرائیک ہے اب شاہ محمود قریشی کی باری ہے نئی کابینہ میں پیپلزپارٹی کے دور کے وزیروں کو مشیربنالیا گیا ہے ملک کے حالات توتبدیل نہ کیے جاسکے،ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں والے وعدے بھی وفا نہیں ہوئے البتہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی آگئی،ہمیں اعجاز شاہ کی تقرری پر اعتراضات ہیں،عاجزدھامرہ نے وفاقی کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں کو ملک میں صدارتی نظام کی طرف پہلی پیش رفت قراردیا ہے ۔

پیپلز میڈیا سیل سندھ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے نفیسہ شاہ نے کہاکہ 8 ماہ میں پی ٹی آئی حکومت پر ہونے والی سرجیکل اسٹرائیک ایک اشارہ ہے جن لوگوں نے ان کو سلیکٹ کیا تھا انہیں کارکردگی نظر نہیں آئی،8 ماہ میں حکومت نے مہنگائی دی اور پیٹرول بم گرائے زرداری صاحب کی ٹیم کے لوگ آج وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں اس کا مطلب ہے کہ زرداری صاحب کی ٹیم ایک بہترین ٹیم تھی ۔

(جاری ہے)

نفیسہ شاہ نے کہاکہ ہمیں اعجاز شاہ کی تقرری پر اعتراضات ہیں،ان کے بیانات بھی تشویشناک ہیں،انہوں نے چھترول کی بات کی ہے شہید بینظیر بھٹو نے اپنی جان کے خطرے کے حوالے سے بھی اعجاز شاہ کا نام لیا تھا۔انہوں نے کہاکہ نئی کابینہ میں کتنے غیرمنتخب لوگوں کوشامل کیا گیا ہے سب سے بڑے صوبے کا ترجمان بھی پیپلزپارٹی سے لیا گیا ہے پرانے وزراء میں میں کوئی کام کرنے کی سکت نہیں تھی ،یہ ہوا میں فائر کرتے رہے۔

انہوں نے کہاکہ نئے بجٹ کے بعد بولیں گے وزیر کو وقت نہیں ملا اور ایک سال مانگیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ کے جو وزیر پی آئی ڈی میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرتے تھے وہ پچھلی حکومت کی غلطیوں کا تاثر دیتے تھے،ان کے وزیرکہتے ہیں کہ جو قرضہ ہم پر ہے وہ پیپلزپارٹی کے دور میں لیا گیا ،اسد عمر صاحب کو گھر بھیجا گیا ،وزیر اعظم بھی اپنے اہم عہدے سے فارغ ہوئے جو کٹھ پتلی خان کو چلاتے ہیں یہ ان کی یہ سر جیکل اسٹرائیک لگ رہی ہی8 ماہ میں پی ٹی آئی حکومت پر ہونے والی سرجیکل اسٹرائیک ایک اہم اشارہ ہے ۔

انہوں نے کاہکہ فواد صاحب کو جو وزارت ملی ہے امید ہے پی ٹی آئی خلائی سفر کرے گی ، ہوسکتا فواد چوہدری ہمیں چاند پر پہنچا دیں ، پیپلز پارٹی کے دور کے وزیر اب ان کے مشیر بنے ہیں وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں سے تحریک انصاف کی ٹیم میں بڑا خلاء پیدا ہواہے۔پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجزدھامرہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے ترجمان ندیم افضل چن کا تعلق پی پی سے ہے،وفاقی کابینہ میں جوکچھ ہوا ہے اس سے صدارتی نظام کی طرف پیش رفت کاخدشہ ہے،انہوں نے کہاکہ صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے کام ہورہا ہے ہمیں خدشہ ہے کہ مزید وزیربھی جائیں گے۔مجھے خدشہ ہے کے شاہ جی اب آپ کی وزارت کی باری ہیاب یہ لوگ شاہ محمود کی وزارت خارجہ کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات