قومی خزانے میں ایک ہی روزمیں 1 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی واقع

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 19 کروڑ 59لاکھ ڈالرز کی سطح تک آگئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 اپریل 2019 22:53

قومی خزانے میں ایک ہی روزمیں 1 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی واقع
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2019ء) قومی خزانے میں ایک ہی روزمیں 1 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی واقع، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 19 کروڑ 59لاکھ ڈالرز کی سطح تک آگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہی روز میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ قومی خزانے میں ایک ہی روزمیں 1 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب دو کروڑ80لاکھ ڈالر کی کمی سے 16ارب19کروڑ59لاکھ ڈالر پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی قرضے کی قسط اور ایک ارب ڈالربانڈز کی ادائیگی کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 9ارب 24کروڑ37لاکھ ڈالر ہو گئے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب ڈالرز سے زائد ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ہی دن میں زرمبادلہ ذخائر میں اتنی بڑی کمی ہونے سے ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :