ملتان،ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2019 23:52

ملتان ۔19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کر کے شہریوں کی دادرسی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں 100 سے زائد سائلین کی شکایات کا ازالہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ کھلی کچہری سے سرخ فیتے کلچر کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

حکومت کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے مسائل حل کئے جارہے ہیں۔سرکاری ادارے بھی عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام تحصیلوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ تمام شکایات کو کمپلینٹ ریڈرسل سسٹم کے تحت آن لائن تمام محکموں کو بھیجا جارہا ہے۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آغا ظہیر عباس شیرازی، اسسٹنٹ کمشنرز, اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لینڈ ریکارڈ اور تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔