قبرص کے نوجوان نے دنیا کی سب سے بڑی ڈرائنگ بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 19 اپریل 2019 23:31

قبرص کے نوجوان نے دنیا کی سب سے بڑی ڈرائنگ بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا ..

قبرص کے ایک نوجوان فنکار نے دنیا کی سب سے بڑی ڈرائنگ بنانے پر گینیز  بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔انہوں نے انفرادی طورپر 3486 مربع فٹ، 61 مربع انچ  کی ڈرائنگ بنائی ۔
گینیز کا کہنا ہے کہ 17سالہ  ایلکس  نے انفرادی طور پر دنیا کی سب سے بڑی ڈرائنگ بنا کر  نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ ایلکس نے تصویر میں پلاسٹک  کے کچرے میں گھرے  ایک کچھوے کو   پلاسٹک کھاتے دکھایا ہے۔

ایلکس نے تصویر کے متعلق بتایا کہ کچھوے  پلاسٹک کو جیلی فش سمجھ کر کھا لیتےہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک کو حیاتیاتی طور پر ختم ہونے میں سینکڑوں سال لگتے ہیں اور اس سے سمندری حیات  کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔
ایلکس نے یہ ڈرائنگ دی انگلش سکول نکوسیا میں بنائی ہے، جہاں  پر وہ پڑھتے ہیں۔ایلکس نے ریکارڈ بنانے کی اس کوشش کے دوران قبرص کی سمندری حیات کے تحفظ کی ایک ایسوسی ایشن  اور گرین پیس کےلیے چندہ بھی جمع کیا۔
ایلکس نے بتایا کہ انہوں نے تصویر بنانے کے لیے خانوں کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کوشش کی  کہ ریکارڈ کی ضروریات کے مطابق زیادہ جگہ خالی نہ چھوٹے۔

متعلقہ عنوان :