اٴْردن میں جاپان کی مالی اعانت سے عجائب گھر کا افتتاح

ہفتہ 20 اپریل 2019 10:25

عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) جاپان کی مالی اعانت سے اٴْردن کے پیٹرا کے کھنڈرات میں عجائب گھر کا افتتاح کردیا گیا۔پیٹرا عجائب گھر تقریباً 70 لاکھ ڈالر کی جاپانی مالی امداد سے تعمیر کیا گیا ہے۔اٴْردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوئم اور اٴْردن میں جاپانی سفیر ہِدیناؤ یاناگی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تاریخی طور پر پیٹرا سلطنت ناباتیا کا مرکزی شہر تھا جو دوسری صدی قبل از مسیح سے 400 سال تک آباد رہا۔ اس مقام پر مشہور فلم اِنڈیانا جونز اینڈ دا لاسٹ کروٴْسیڈ کی فلم بندی بھی کی گئی تھی۔عجائب گھر میں کھنڈرات سے ملنے والے 300 نوادرات کی نمائش کی گئی ہے۔ پتھر سے بنا ہوا سفنکس کا ایک مجسمہ جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 2000 سال پرانا ہے قدیم یونانی ثقافت کا آئینہ دار ہے۔عجائب گھر میں ایک ایسا نادر پتھر بھی موجود ہے جس پر ناباتیا رسم الخط کندہ ہے جسے جدید عربی رسم الخط کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :