اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی قبلہ اول میں داخل

ہفتہ 20 اپریل 2019 10:25

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں دسیوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع نے بتایا کہ 7 پولیس اہکاروں اور44 سول یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیزحرکتیں کر کے فلسطینی نمازیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری مسجد کے دروازوں پر تعینات کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :