شمالی کوریا کا روس سے 2 مسافر بردار طیارے خریدنے کا امکان

ہفتہ 20 اپریل 2019 10:55

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) روسی پارلیمان کے ارکان نے شمالی کوریا کے دورے کے دوران بعض معاہدوں کی دعوت دی جن میں 2 عدد مسافر بردار طیاروں کی فروخت بھی شامل تھی۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ، روسی پارلیمان کے ارکان کے ایک دفد نے شمالی کوریا کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

روسی رکن سرگی نیوروف نے اس سلسلے میں نائب وزیر خارجہ آیم چیوں اِل سے ملاقات کی۔

ملاقات میں روسی نائب وزیر برائے اقتصادی تعاون بھی شامل تھے جنہوں نے شمالی کوریا کو بعض معاہدوں کی دعوت دی جن میں 2 عدد مسافر بردار طیاروں کی فروخت بھی شامل تھی۔ روسی وزیر نے کہا کہ اس پیشکش پر شمالی کوریا نے گرم جوشی کا مظاہرہ کیا ہے جسے میں وطن واپسی پر وزیراعظم دیمیتری میدویدیف اور دوما کے اسپیکر ویاچی سلاف وآلودین کو پیش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :