چاکلیٹ کی میٹھی دنیا کا مرکز جرمنی ہے، یورپی محکمہ شماریات

ہفتہ 20 اپریل 2019 10:55

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) دنیا میں سب سے زیادہ چاکلیٹ جرمنی تیار کی جاتی ہے جس کی مقدار 13 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی محکمہ شماریات کے مطابق 2017ء میں جرمنی میں 13 لاکھ ٹن ، اٹلی میں 7 لاکھ ٹن، بیلجیئم میں 3 لاکھ ٹن ،فرانس اور ہالینڈ میں 4 لاکھ ٹن، برطانیہ میں 3 لاکھ ٹن، پولینڈ میں 2 لاکھ ٹن اورسپین میں 1 لاکھ ٹن چاکلیٹ سے بنی مصنوعات تیار کی گئیں۔یورپی ممالک میں اس وقت جرمنی چاکلیٹ کی تیاری میں سر فہرست ہے۔