فلسطینی عوام اپنی سرزمین کا سودا نہیں کریں گے، فلسطینی وزارت خارجہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 10:55

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) فلسطین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی زمین کا نہ تو سودا کریں گے اور نہ ہی وہ اپنے حقوق سے دستبردار ہوں گے۔

(جاری ہے)

فلسطین کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیم کے افراد سینچری ڈیل کے بارے میں بیان دیتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس ٹیم کا مقصد سنیچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اشتعال دلانا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے صدی کی ڈیل کے بیشتر سیاسی حصوں کو عملی جامہ پہنا دیا ہے اور اب اس منصوبے کے کچھ ہی ہی سیاسی حصے جامہ عمل پہننے سے رہ گئے ہیں۔فلسطینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت اعلان کیا جانا صدی ڈیل کا اہم ترین حصہ تھا۔