اطالوی دارالحکومت روم میں ہزاروں افرادکا ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف احتجاج

زمین کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، سویڈش ٹین ایجر گریٹا تھون برگ کا خطاب

ہفتہ 20 اپریل 2019 12:05

اطالوی دارالحکومت روم میں ہزاروں افرادکا ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) اٹلی کے دارالحکومت روم میں سویڈش ٹین ایجر گریٹا تھون برگ کی قیادت میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے ایک احتجاج میں شرکت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس احتجاج میں کئی کم عمر اور ٹین ایجر بچوں کے ساتھ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

یہ مظاہرہ فرائیڈیز فار فیوچر سلسلے میں کیا گیا۔

ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے گریٹا تھون برگ کا کہنا تھا کہ زمین کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ منتظمین نے دعویٰ کیا کہ اس احتجاج میں پچیس ہزار کے قریب لوگ شریک ہوئے۔ اس مظاہرے میں بعض مقررین نے اطالوی نائب وزیراعظم ماتیو سالوینی اور اٴْن کی سیاسی جماعت لیگ کے ماحولیات کے بارے میں خیالات پر کڑی نکتہ چینی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :