نوٹرے ڈیم گرجا گھر کے فن پارے آتشزدگی میں محفوظ رہے،ماہر ین

کیتھیڈرل کی محرابی چھت کی حالت انتہائی مخدوش ، کسی وقت بھی منہدم ہو سکتی ہے،فرانسیسی وزیر ثقافت

ہفتہ اپریل 12:12

نوٹرے ڈیم گرجا گھر کے فن پارے آتشزدگی میں محفوظ رہے،ماہر ین
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) فرانس کی ایک فن پاروں کے تحفظ کی ماہر ایزابیل پالو فراسے نے بتایا ہے کہ تاریخی کلیسا نوٹرے ڈیم میں لگنے والی آگ سے قدیمی فن پارے محفوظ رہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فراسے نے یہ بھی کہا کہ یہ تمام قیمتی نوادرات دھوئیں اور فائر فائٹرز کے پانی سے بھی بچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ قیمتی فن پارے نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کی دیواروں میں انتہائی محفوظ انداز میں نصب ہیں۔

فرانسیسی وزارت ثقافت کے اہلکار نے بھی تصدیق کی کہ گرجا گھر میں سے ان قیمتی اشیا کو محفوظ انداز میں ایک اور مقام پر منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی وزیر ثقافت فرانک رائسٹر نے واضح کیا کہ آگ لگنے کے بعد کیتھیڈرل کی محرابی چھت کی حالت انتہائی مخدوش ہے اور وہ کسی وقت بھی منہدم ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :