پرتگال، فیشن ویک میں کڈزفیشن شو کا انعقاد، بچوں کے ریمپ پر جلوے

ہفتہ 20 اپریل 2019 12:30

پرتگال، فیشن ویک میں کڈزفیشن شو کا انعقاد، بچوں کے ریمپ پر جلوے
لسبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء)پرتگال میں منعقدہ رنگا رنگ فیشن ویک میں کڈز فیشن شو کا انعقاد کیا گیاجہاں فیشن کے ساتھ بچوں کے اندازبھی بدل گئے۔

(جاری ہے)

فیشن ویک کے دوران منعقد ہونیوالے ا س کڈز فیشن شو میں سال2019-20 کی مناسبت سے ملبوسات پیش کیے گئے۔فیشن شو کے دوران ننھے منے بچوں نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر واک کی اور فیشن کے جلوے بکھیرے۔پروفیشنل ماڈلز کی طرح ریمپ پر واک کرتے ننھے بچوں کو دیکھ کر حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور ان کی صلاحیتوں پر داد دیتے دکھائی دیئے۔