ہالی ووڈ میں کیریئر شروع کرتے وقت نسلی و صنفی تعصب کا نشانہ بنایا گیا،پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ

اگر ماضی میں لوگوں کی باتوں پر دھیان دیتی تو آج ہالی ووڈاور ’کوچیلا میوزک فیسٹیول‘ میں موجود نہ ہوتی، جمیلہ جمیل

ہفتہ 20 اپریل 2019 12:30

ہالی ووڈ میں کیریئر شروع کرتے وقت نسلی و صنفی تعصب کا نشانہ بنایا گیا،پاکستانی ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) پاکستانی نژاد برطانوی و امریکی اداکارہ، لکھاری و ریڈیو ہوسٹ جمیلہ عالیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ ہالی ووڈ میں کیریئر شروع کرتے وقت انہیں نسلی اور صنفی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔جمیلہ عالیہ جمیل جو برطانیہ و امریکا میں جمیلہ جمیل کے نام سے جانی جاتی ہیں انہوں نے ’کوچیلا میوزک فیسٹیول‘ میں ایک سیمینار کے دوران خطاب میں انکشاف کیا کہ انہیں ایسے وقت میں صنفی و نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جب وہ پروفیشنل کیریئر میں کچھ تجربہ حاصل کر چکی تھیں۔

فیشن میگزین ’ہارپر بازارا‘ کے مطابق جمیلہ جمیل نے خطاب کے دوران بتایا کہ وہ جب برطانیہ سے امریکا منتقل ہوئیں اور ہالی ووڈ میں کام کرنے کی کوشش کر رہی تھیں تب انہیں صنفی و نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

جمیلہ جمیل نے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ انتہائی قبائلی، موٹی اور عمر رسیدہ ہیں۔ برطانوی و امریکی اداکارہ نے کہا کہ اگر میں لوگوں کی ایسی باتیں سنتیں تو آج یہاں نہیں ہوتیں۔انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں اور محنت کیساتھ آگے بڑھتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں ماضی میں لوگوں کی باتوں پر دھیان دیتی تو آج ہالی ووڈاور ’کوچیلا میوزک فیسٹیول‘ میں موجود نہ ہوتی۔

متعلقہ عنوان :