موجودہ مقام اپنی فنی صلاحیتوں سے حاصل کیا ہے،لیلیٰ خان

ہمیشہ کوشش کرتی ہوں میرے کردار میں حقیقی رنگ نظر آئے ، انٹرویو

ہفتہ 20 اپریل 2019 12:30

موجودہ مقام اپنی فنی صلاحیتوں سے حاصل کیا ہے،لیلیٰ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) ماڈل وداکارہ لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ اپنی فنی صلاحیتوں سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے کبھی سفارش یا فحاشی کا سہارا نہیں لیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں لیلیٰ خان نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ میرے کردار میں حقیقی رنگ نظر آئے ایسا کرنے کیلئے انتھک محنت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وطن عزیز کے علاوہ بیرون ملک بھی کام کیا ہے اور اللہ پاک کا شکر اداکرتی ہو ں کہ جتنا بھی کام کیا اس میں کامیابی ہی ملی ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ مقام بحال رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور کرتی رہوں گی۔