امریکا میں نئے گھروں کی تعمیر مارچ کے دوران دوسال کی کم ترین سطح پر رہی

ہفتہ اپریل 12:30

امریکا میں نئے گھروں کی تعمیر مارچ کے دوران دوسال کی کم ترین سطح پر ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) امریکا میں نئے گھروں کی تعمیر مارچ کے دوران دوسال کی کم ترین سطح پر رہی جس کی وجہ سنگل فیملی گھروں کی تعمیر میں کمی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ وسطی مغربی علاقوں میں آنے والے سیلاب کے باعث تعمیراتی سرگرمیوں کا رک جانا بھی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ تجارت کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران 1.139 ملین گھروں کی تعمیر شروع ہوئی جو مارچ 2018 ء کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہے،فروری کے دوران 1.142 ملین نئے مکانوں کی تعمیر شروع کی گئی تھی۔

ملک کے وسطی مغربی علاقوں میں نئے مکانوں کی تعمیر میں مارچ کے دوران 17.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ یہاں آنے والا سیلاب ہے۔ماہ کے دوران 7 لاکھ 85 ہزار نئے سنگل فیملی گھروں کی تعمیر شروع ہوئی جو کہ مارچ 2018 ء کے مقابلے میں 0.4 فیصد کم ہیں،اس دوران گھروں کی تعمیر کے لیے پرمٹس کے اجراء میں بھی 1.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ماہرین نے مارچ کے دوران 1.230 ملین نئے گھروں کی تعمیر کی پیش گوئی کررکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :