چین کی خام فولاد کی پیداوار میں مارچ کے دوران 10 فیصد اضافہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:12

چین کی خام فولاد کی پیداوار میں مارچ کے دوران 10 فیصد اضافہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) چین کی خام فولاد کی پیداوار میں مارچ کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ شرح منافع بڑھنے کے باعث ملوں کی جانب سے پیداواری سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران ملوں نے پیداواری سرگرمیوں کے دوران 80.33 ملین ٹن خام فولاد استعمال کیا جو مارچ 2018 ء کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔مارچ 2018 ء کے دوران ملوں نے پیداواری سرگرمیوں کے لیے 73.98 ملین ٹن خام فولاد استعمال کیا تھا۔ماہ کے دوران خام فولاد کی اوسط یومیہ پیداوار 2.59 ملین ٹن رہی جو کہ اکتوبر 2018 ء کے بعد اب تک کی بہتر پیداوار ہے، مارچ 2018 ء کے دوران خام فولاد کی اوسط یومیہ پیداوار 2.39 ملین ٹن رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :