جنوبی افریقہ میں بارش سے گرجا گھر کی چھت گر گئی، 13 افراد ہلاک،29زخمی

حادثے کے وقت ایسٹر کی عبادت جاری تھی، تمام عیسائی ان متاثرین سے اظہار یک جہتی کرتے ہیں،مقامی میئر

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:12

جنوبی افریقہ میں بارش سے گرجا گھر کی چھت گر گئی، 13 افراد ہلاک،29زخمی
ڈربن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) جنوبی افریقہ میں گرجا گھر کا ایک حصہ گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔جنوبی افریقہ کے مشرقی شہر ڈربن کے لانگوبو نامی قصبے میں اس وقت پیش آیا جب وہاں ایسٹر کی عبادت شروع ہوگئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈربن کے شمال میں واقعہ علاقے میں گرجا گھر کی دیوار اور چھت کا ایک حصہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے گرگیا ، اس واقعے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 29 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمی افراد کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیاہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق چرچ کی چھت گرنے کا یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے مشرقی شہر ڈربن کے لانگوبو نامی قصبے میں اس وقت پیش آیا جب وہاں ایسٹر کی عبادت شروع ہوگئی تھی۔مقامی میئر کا کہنا تھا کہ شہری غم میں ڈوبے ہوئے ہیں اور متاثرین کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ تمام عیسائی ان متاثرین سے اظہار یک جہتی کرتے ہیں اور ہم یہاں پر چرچ، متاثرہ خاندانوں اور تعاون کے ساتھ ساتھ دعاکرنے کی خاطر حاضر ہیں۔