Live Updates

کابینہ میں ردو بدل کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:19

کابینہ میں ردو بدل کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعظم عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) کابینہ میں ردو بدل کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اقتصادی صورتحال کے جائزے سمیت اہم امور پر غور کریگی،این ایچ اے میں ڈیپوٹیشن پر ممبر فنانس کی تعیناتی کی منظوری دی جائیگی،سعودی فنڈ برائے ترقی کے منصوبوں کے لیے ٹیکس چھوٹ پر غور کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق ملک کے موجودہ تعلیمی نظام میں تبدیلی پر بریفنگ دی جائے گی،رحم کی اپیلوں میں تاخیر اور کمزوریوں کو دور کرنے کی منظوری دی جائے گی،بینکنگ کورٹ ون پشاور کے جج کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا جائیگا،اپیلیٹ ٹرائبیونل ان لینڈ ریونیو کے لیے جوڈیشل ممبر کی تعیناتی کی جائے گی،ڈراوٹ ریسپانس پلان 2019منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کیا جائے گا،او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے سابق ممبران کے کیسز کا جائزہ لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیشنل انڈوومنٹ اسکالرشپ وزارت منصوبہ بندی کے حوالے کرنے کی منظوری دی جائیگی،قیمتوں میں اضافے پر وزیر دفاع کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کابینہ میں پیش کی جائیں گی،نیشنل انڈوومنٹ اسکالرشپ وزارت منصوبہ بندی کے حوالے کرنے کی منظوری دی جائیگی،قیمتوں میں اضافے پر وزیر دفاع کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کابینہ میں پیش کی جائیں گی، رپورٹ کے مطابق چیف شماریات کا اضافی چارج دینے کی منطوری دی جائیگی،ریلوے کی مال بردار گاڑیوں کی حکومتی اداروں کے استعمال سے متعلق عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات