وفاقی وزیر غلام سرور خان وزرات لینے کیلئے مان گئے ،

پیر یا منگل کو ایوی ایشن کا چارج سنبھالنے کااعلان

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:19

وفاقی وزیر غلام سرور خان وزرات لینے کیلئے مان گئے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) وفاقی وزیر غلام سرور خان وزرات لینے کیلئے مان گئے ، پیر یا منگل کو ایوی ایشن کا چارج سنبھالنے کااعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ (کل)پیر یا منگل کو وزارت ایوی ایشن کا چارج سنبھال لوں گا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کپتان ہیں ان کے ویژن کے مطابق وزرات چلاؤں گا ۔