Live Updates

اورماڑوہ میں دہشت گردی کا واقعہ پر پاکستان نے احتجاجی مراسلہ ایرانی سفارتخانے کو بھجوا دیا

ایران سے تعلق رکھنے و الے دہشتگردوں کی جانب سے 14 افرد کا قتل انتہائی تشویشناک ہے، مراسلہ کا متن ہشتگرد، انتہا پسند اور ان کے معاون دونوں مسلم ریاستوں کے تعلقات سے خوفزدہ ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:19

اورماڑوہ میں دہشت گردی کا واقعہ پر پاکستان نے احتجاجی مراسلہ ایرانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) اورماڑوہ میں دہشت گردی کا واقعہ پر پاکستان نے احتجاجی مراسلہ ایرانی سفارتخانے کو بھجوا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اورماڑہ میں دہشت گردی کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر پاکستان نے احتجاج کیا ہے ۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کا پہلے بھی ایران سے کئی بارمطالبہ کر چکے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ کالعدم تنظیموں کے گروپ کے خلاف کارروائی کے لیے پہلے بھی ایران سے کئی بار مطالبہ کیا، پاکستان اس سرگرمی س متعلق ایران سے پہلے ہی انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرچکا تھا، بدقسمتی سے اس ضمن میں ایران کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایران سے تعلق رکھنے و الے دہشتگردوں کی جانب سے 14 افرد کا قتل انتہائی تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملے پر ایرانی وزیرخارجہ نے بھی اپنا بیان جاری کردیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔جواد ظریف نے کہاکہ یہ حملہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران پر روانگی سے قبل کیا گیا۔ جواد ظریف نے کہاکہ دہشتگرد، انتہا پسند اور اان کے معاون دونوں مسلم ریاستوں کے تعلقات سے خوفزدہ ہیں۔جواد ظریف نے کہاکہ ایران پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات