علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا پی ایچ ڈی)شماریات(کا داخلہ ٹیسٹ منگل 23 اپریل کو ہوگا

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ شماریات کے زیر اہتمام پی ایچ ڈی)شماریات(کا داخلہ ٹیسٹ منگل 23 اپریل کو منعقد ہوگا، انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے لیے اُمیدواروں کو ای میل، ایس ایم ایس اور خطوط کے ذریعے پیغامات ارسال کر دیے گئے ہیں، جن امیدواروں کواب تک کال لیٹرز موصول نہ ہوئے ہوں وہ 22 اپریل تک شعبہ شماریات سے رجوع کر سکتے ہیں۔

یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق داخلے کے لیے درخواست دینے والے اُمیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ منگل23 اپریل 2019 ء کو اس حوالے سے دیے گئے پتے پر ٹیسٹ کے لیے پہنچیں،ایسے اُمیدوار جو داخلے کے اہل ہیں لیکن اُنہیںانٹری ٹیسٹ کے لئے خطوط نہ ملے ہوں وہ بھی ٹیسٹ کے لئے پہنچ جائیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی فہرستوں میں نام شامل ہونے پر اُنہیں ٹیسٹ میں شمولیت کی اجازت دے دی جائے گی۔

تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز 23 اپریل کو ہی شعبہ شماریات میں ہوں گے۔انٹری ٹیسٹ کے بارے میںمزید معلومات کے لیے امیدوار فون نمبر 051-9057266 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2018ء کے ایم ایس سی )فارسٹری ایکسٹنشن(،ْ گروپ بی چوتھے سمسٹر کی ورکشاپ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں 29 اپریل تا 4 مئی کو منعقد ہوگی،طلبہ کو شمولیت کے لیے ایس ایم ایس اور خطوط ارسال کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :