سکاٹش آل راﺅنڈر کونڈی لینگ کینسر کے ہاتھوں شکست کھا گئے

آل راﺅنڈر کے سوگواران میں بیوی اور دو بچے شامل ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 اپریل 2019 14:03

سکاٹش آل راﺅنڈر کونڈی لینگ کینسر کے ہاتھوں شکست کھا گئے
ایڈنبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اپریل2019ء) چار برس قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے سکاٹ لینڈ کے آل راﺅنڈر کینسر سے لڑنے والی جنگ ہار گئے،آئی سی سی کے مطابق کونڈی لینگ کو دو برس قبل دماغی کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ ایک روز قبل 38 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔جنوبی افریقی نژاد سکاٹ لینڈ کے آل راﺅنڈر نے 2015 ءمیں ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا اور 21 کے قریب میچ کھیلے، وہ اپنی ٹیم میں مضبوط مڈل آرڈر بلے باز تھے۔

دائیں ہاتھ سے باو¿لنگ کرانے والے کونڈی نے اپنے کیریئر میں 24 وکٹیں حاصل کیں ا±ن کا بہترین ریکارڈ زمبابوے کےخلاف تھا کہ جب انہوں نے 60 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو ایڈنبرگ کے سٹیڈیم میں قائم کیا تھا۔ٹی ٹونٹی میں آل راﺅنڈر کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے انہیں 2017 ءمیں سکواڈ میں شامل کیا اور انہیں نائب کپتان بھی بنایا گیا، جس کے بعد انہوں نے صرف پانچ بار ہی اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور ایک میچ کے دوران ان کے سر میں شدید درد ہوا۔

(جاری ہے)

کونڈی کو ہسپتال لے جایا گیا تو انہیں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی اور ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کا مشورہ دیا۔آپریشن کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی اور ٹیومر کینسر کی صورت اختیار کرگیا، دو سال ان کا علاج جاری رہا جہاں دو بار کیمو تھراپی بھی ہوئی،کرکٹ بورڈ نے ان کے علاج کے لیے فنڈ بھی قائم کیا تھا۔کونڈی کے اہلخانہ نے تصدیق کی کہ وہ دو برس تک موت سے جنگ لڑنے والے آل راﺅنڈر دنیائے فانی سے کوچ کرگئے، اہل خانہ نے تعاون کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آل راﺅنڈر کے سوگواران میں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔