جیکب آباد،ضلع بھر کے امتحانی سینٹروں پر پولیس کی سخت سیکیورٹی

ہفتہ اپریل 14:36

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ایس ایس پی جیکب آبادعبدالقیوم پتافی کے احکامات پرضلع بھر کے امتحانی سینٹروں پر پولیس کی سخت سیکیورٹی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلعہ کے تینوں تحصیل،جیکب آباد،ٹھل،گڑھی خیرومیں قائم 12امتحانی سینٹروں میں سیکیورٹی کے انتظامات انتھائی سخت کیے گئے،انتظاموں میں آفیسرز،جوانوں اور لیڈیز پولیس سمیت 152 پولیس اھلکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امتحانی سینٹر کے اندر اور باہر پولیس سیکیورٹی انتظام کی غیر معمولی بناتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو سینٹر میں داخلہ سے روکہ گیا،جبکہ امتحانی سینٹر کے باہر سے غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کیا گیا،امتحانی سینٹر میں داخل ہونے والے امیدواروں کی جامعہ تلاشی لے کربعد میں سینٹر میں داخل ہونے دیا گیا،غیر قانونی چیز جس میں کتاب،گائیڈ،نقشہ،موبائل،اور کوئی دوسری چیز کے ساتھ داخلہ منعہ کیا گیا،جس کے بعد سینٹر میں داخل ہونے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :