محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو موسمی حالات کے مطابق کھلیان چھوٹے رکھنے سمیت اونچے کھیتوں کے انتخاب کی ہدایت

ہفتہ اپریل 14:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد گندم کی چھوٹی بھریاں باندھنے کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ سٹوں کا رخ ایک ہی طرف رکھتے ہوئے کھلیان اس طرح لگائے جائیں کہ سٹوں کا رخ اوپر کی طرف رہے نیز کھلیان چھوٹے رکھنے سمیت اونچے کھیتوں کا انتخاب کیا جائے اور کھلواڑوں کے ارد گرد پانی کے نکاس کیلئے کھائیاں بھی بنائی جائیں تاکہ بارش کی صورت میں گندم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ نہ رہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ کاشتکار بارش کے دوران گندم کی کٹائی بند کر دیں اور جب تک موسم بہتر نہ ہو گندم کی دوبارہ کٹائی نہ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :