مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے وزارت کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری خزانہ ڈھاگہ کی مشیرخزانہ سے ملاقات ، ملک کو درپیش معاشی چیلنجزسے نکالنے کیلئے بھی مختلف تجاویز زیر غور آئیں کابینہ میں 30 اپریل کو میڈیم ٹرم سٹریٹجی پیپر بھیجا جائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھائیں گے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:51

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے وزارت کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وزارت خزانہ کا چارج سنبھال لیا۔ ہفتہ کو وزارت خزانہ پہنچے پر مشیرخزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ سے سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملک کی معاشی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ نے مشیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے مذاکرات ، نئے بجٹ کی تیاری سمیت دیگر امور سے متعلق آگاہ کیا ۔

ملک کو درپیش معاشی چیلنجزسے نکالنے کیلئے بھی مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ آئندہ بجٹ پر بات ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیم ٹرم سٹریٹجی پیپر تیار کرنے کی ہدایت دی ہیں، آمدن اور اخراجات پر کام کئے جانے پر بات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کابینہ میں 30 اپریل کو میڈیم ٹرم سٹریٹجی پیپر بھیجا جائے گاانہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھائیں گے۔

حفیظ شیخ نے کہاکہ آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان مذاکرات کو آگے لے جانا چاہتے ہیں ،انہوں نے بھی کمٹمنٹ کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے مشن ہیڈ سے رابطہ کرونگا،آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو ہی پیش کیا جاسکتا ہے۔ حفیظ شیخ نے کہاکہ کو شش کرینگے کہ تمام چیزوں کو اسی طرح لے کر چلی نگے جس طرح چل رہی تھیں۔