کسی کو ذاتی بنیاد پر نہیں ہٹایا گیا،

وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی ڈیلیور کرنا ہوگا ، امتحان میں پاس ہونا ہوگا،ندیم افضل چن اسد عمر ایک اچھے اور محنتی انسان ہیں ، خان صاحب کے قابل اعتماد ساتھی ہیں،اسد عمر کو ہٹایا جاسکتا تو کسی اور کو بھی ہٹا یا جاسکتا ہے ، انٹرویو

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:51

کسی کو ذاتی بنیاد پر نہیں ہٹایا گیا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ کسی کو انفرادی بنیاد یا ذاتی بنیاد پر نہیں ہٹایا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی ڈیلیو کرنا ہوگا اور امتحان میں پاس ہونا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ تمام ورزا نے مشکل میں کام کیا اور ڈیلیور کرنے کی پوری کوشش کی لیکن نہیں کرسکے تو دوسروں کو موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اسد عمر ایک اچھے اور محنتی انسان ہیں اور خان صاحب کے ایک قابل اعتماد ساتھی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حفیظ شیخ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر اسد عمر کو ہٹایا جاسکتا ہے تو کسی کو بھی ہٹایا جاسکتا ہے۔فواد چوہدری کی نئی وزارت کے حوالے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی نئی وزارت پر کوئی جواب نہیں دے سکتا۔ ندیم بابر سے متعلق چلنے والی خبروں کے سوال پر انہوںنے کہاکہ یہ معاملہ پارٹی میں زیر بحث لایا جائیگا، میں خود اس پر تحقیق کررہا ہوں۔پنجاب میں تبدیلی کے سوال پر انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ سب کو کارکردگی کی بنیاد پر حکومت میں رہنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی ڈیلیو کرنا ہوگا اور امتحان میں پاس ہونا ہوگا۔