Live Updates

اس وقت اسد عمر افسردہ ہیں، عمران خان اور تحریک انصاف بے یقینی کی کیفیت میں تھے ، گور نر سندھ محمد زبیر

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:51

اس وقت اسد عمر افسردہ ہیں، عمران خان اور تحریک انصاف بے یقینی کی کیفیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق گور نر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ اس وقت اسد عمر افسردہ ہیں، عمران خان اور تحریک انصاف بے یقینی کی کیفیت میں تھے ۔ایک انٹرویومیں اسد عمر کے بھائی محمد زبیر نے کہا کہ جتنے خواب عوام کو عمران خان نے دکھائے تھے وہ آج تک کسی نے نہیں دکھائے، اگر آپ آٹھ ماہ بعد یہ بولیں کہ پرفارمنس نہیں ہے تو یہ ایک بہت بڑا دھچکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف بے یقینی کی کیفیت میں تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حفیظ شیخ کو تو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن لوگوں کو لایا گیا ہے وہ کون ہیں۔اسد عمر سے متعلق انہوں نے کہا کہ اسد عمر اور عمران خان کے بیانات ان کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ان کی تیاری بالکل نہیں تھی۔ فیصلے کرنے کا وقت بہت اہم ہوتا ہے ، آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ اگر پہلے ماہ میں لے لیا جاتا تو معاشی بحران نہیں آتا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا سب سے بڑا فیصلہ تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جایا جائے۔محمد زبیر نے کہا کہ اس وقت اسد عمر افسردہ ہیں کیونکہ جس طرح سے فیصلہ کیا گیا وہ بہت اچانک تھا لیکن اسد اپنا کردار ادا کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات