Live Updates

وزیراعظم 2 روزہ دورے پر کل ایران جائیں گے،

ایرانی قیادت سے ملاقات ہونگی

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:55

وزیراعظم 2 روزہ دورے پر کل ایران جائیں گے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر کل اتوار کو ایران جائیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم ایران کے صدر اور دیگراعلی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سپریم لیڈر اورصدرسے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی،ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال، امن و امان اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال ہوگا،ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، مسئلہ کشمیر، افغانستان مین امن و امان پر بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا جائے گاجبکہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،وزیربحری امور علی زیدی اور زلفی بخاری بھی ہمراہ ہونگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات