Live Updates

مجھے وزیر داخلہ کیوں بنایا گیا؟ یہ بات وزیر اعظم سے پوچھیں

عوام میرا کام دیکھ کر فیصلہ کریں گے، فوج چھوڑے عرصہ گزر چکا ہے ایک سویلین ہو اور انتخابات میں حصہ لے چکا ہوں، نیشنل ایکشن پلان پر اب پہلے سے بھی بہتر عمل ہوگا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 اپریل 2019 14:37

مجھے وزیر داخلہ کیوں بنایا گیا؟ یہ بات وزیر اعظم سے پوچھیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 20 اپریل2019ء) وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے وزیر داخلہ کیوں بنایا گیا؟ یہ بات وزیر اعظم سے پوچھیں۔اس عہدے پر تعیناتی وزیر اعظم کا استحقاق ہے۔عوام میرا کام دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔اپوزیشن کا کام ہی تنقید کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فوج چھوڑے عرصہ گزر چکا ہے۔ایک سویلین ہو اور انتخابات میں حصہ لے چکا ہوں۔

چھترول والی بات تب کی تھی جب وزیر داخلہ نہیں بنا تھا۔نیشنل ایکشن پلان پر اب پہلے سے بھی بہتر عمل ہوگا۔خیال رہے وفاقی کابینہ میں حالیہ کی جانے والی رد و بدل میں رکن قومی اسمبلی اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا تھا۔دو روز قبل وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نے وزیرِ پارلیمانی امور بریگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزیرِ داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہیں پارلیمانی امور کی وزارت سونپی گئی تھی لیکن دو روز قبل ان سے پارلیمانی امور کی وزارت کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ جس کے بعد گذشتہ روز بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے وزارت داخلہ کا چارج سنبھال لیا۔

اعجاز شاہ جمعہ کو ساڑھے 9 بجے سیکرٹریٹ کے آر بلاک میں وزارت داخلہ کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وزارت داخلہ کے دفتر پہنچنے پر وزیرداخلہ اعجاز شاہ سے وفاقی سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے ملاقات کی جس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ میاں وحید الدین اورسینئر افسران شامل تھے ، سیکرٹری داخلہ کی جانب سے وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو وزارت کے اہم امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات