مہاتیر محمد کی حکومت ملائیشیا میں ایک بڑا چینی منصوبہ بحال کر دے گی

چونتیس بلین امریکی ڈالر لاگت آئے گی اور اسے چین کی ایک سرکاری کمپنی تعمیر کرے گی

ہفتہ 20 اپریل 2019 15:00

مہاتیر محمد کی حکومت ملائیشیا میں ایک بڑا چینی منصوبہ بحال کر دے گی
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) ملائیشیا کی حکومت نے ملکی دارالحکومت کوالالمپور میں چینی تعاون سے ایک بڑے تعمیراتی منصوبے کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہاکہ ملکی کابینہ نے بندر ملائیشیا منصوبے کی بحالی کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

اس منصوبے پر تقریباً چونتیس بلین امریکی ڈالر لاگت آئے گی اور اسے چین کی ایک سرکاری کمپنی تعمیر کرے گی۔

ملائیشیا نے مختلف ذرائع سے وسیع تر عوامی نقل و حمل کے اس منصوبے کو چین کے عالمی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ قرار دیا ہے۔ قبل ازیں چینی کمپنی کی جانب سے تعمیراتی لاگت میں ایک تہائی کمی کر دینے کے بعد ملائیشیا میں ایک ریلوے ٹریک کی تعمیر کے بڑے منصوبے کو بھی بحال کر دیا گیا تھا۔ مہاتیر محمد آئندہ ہفتے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :